وزیراعظم عمران خان کی آج سالگرہ ہے - 1

728x90 AdSpace


 

Trending
پیر، 5 اکتوبر، 2020

وزیراعظم عمران خان کی آج سالگرہ ہے

 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ جبکہ بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی یہ تیسری سالگرہ ہے۔ پارٹی کارکنان کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں عمران خان کی سالگرہ کی تقریبات ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ پر ملک بھر میں ان کے
کارکنان اور پارٹی رہنما کیک کاٹیںگے،اس کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور “ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے” بھی ٹاپ ٹرینڈز بن چکے ہیں۔ٹویٹر پر صارفین وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دیں اور کہا ہے کہ اللہ آپکو ملک کو معاشی بحران، اندرونی خطرات اور غربت سے پاک کرنے کا مشن کامیاب کرے۔براہ کرم پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لئے جدوجہد جاری کریں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے 2002 کی الیکشن مہم کی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی


وزیراعظم عمران خان کی آج سالگرہ ہے Reviewed by Pak Urdu TUbe on اکتوبر 05, 2020 Rating: 5   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ جبکہ بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی یہ تیسری سالگرہ ہ...

کوئی تبصرے نہیں: